ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال۔ مارکیٹ میں مندی، سینسیکس 1700پوائنٹس گرا

خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اچھال۔ مارکیٹ میں مندی، سینسیکس 1700پوائنٹس گرا

Tue, 08 Mar 2022 10:56:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍ مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی)یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی جاری ہے۔ ہندوستانی بازار بھی بِکری کے اس رجحان سے اچھوتا نہیں ہے اور انہیں مسلسل نقصانات کا سامنا ہے۔ جیسے ہی اس ہفتے کے پہلے دن یعنی آج جیسے ہی مارکیٹ کھلی، بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی ایک اور بڑی گراوٹ کی طرف بڑھ گئے۔ ٹاٹا موٹرز کا شیئر آج 400 روپے سے نیچے کھلا اور تقریباً 5.5فیصد گر کر 395روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پری اوپن سے ہی لگ رہا تھا کہ آج پھر مارکیٹ میں بڑی گراوٹ آئے گی۔ پری اوپن سیشن میں سینسیکس 11سو پوائنٹس سے تھوڑا نیچے تھا۔ مارکیٹ کھلتے ہی 12سو پوائنٹس سے زیادہ نیچے چلا گیا۔ چند منٹوں میں، اس کا زوال تقریباً 1,450 پوائنٹس پر آگیا۔ بعد میں اس میں تھوڑی بہتری آئی اور صبح 9:20بجے، سینسیکس تقریباً 1,375پوائنٹس گر کر 53ہزار پوائنٹس سے بھی کم ہو گیا تھا۔ اسی طرح این ایس ای نفٹی تقریباً 400پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15,850پوائنٹس کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ جمعہ کو، سینسیکس تقریباً 769پوائنٹس (1.4فیصد)گر کر 54,333پوائنٹس پر تھا۔ نفٹی بھی 1.53فیصد گر کر 16,245پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کو دن کا کاروبار ختم ہونے کے بعد، سینسیکس 366.22پوائنٹس (0.66فیصد)گر کر 55,102.68پوائنٹس پر بند ہوا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 107.90پوائنٹس (0.65فیصد)گر کر 16,498.05پر بند ہوا۔


Share: